بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جنگ کا تجربہ، دشمن کی کمزوریوں کی شناخت، اور میزائل و ڈرون صلاحیتوں میں اضافہ؛ یہ وہ نکات ہیں جن پر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے آج زور دیا۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا کہتے ہیں کہ فوج نے جنگ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر سازوسامان اور ہتھیاروں کی پیداوار کا سلسلہ زور و شور سے جاری رکھا اور اب ہتھیاروں کے بڑے ذخیرے، زیادہ تجربے اور اہلکاروں کے بلند حوصلے کے ساتھ، کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے؛ یہ تیاری، دشمن کے دوبارہ حملے کی صورت میں "زیادہ تباہ کن، زیادہ وسیع، زیادہ فیصلہ کن اور زیادہ تیز رفتار" جواب کی شکل میں دیکھی جا سکے گی۔
انھوں نے میزائلوں کی رینج، رفتار اور درستگی بڑھانے، اہداف کے بینک کو مسلسل اپ ڈیٹ کرنے اور پیشگی کارروائیاں کرنے کے منصوبے پر زور دیا۔
بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے بری فوج کے اس کردار کا بھی حوالہ دیا دشمن کی طرف کی زمینی جارحیت سے نمٹنے پر مرکوز ہے، اور امریکی اڈوں کی دفاعی پرتوں پر فضائیہ کے پائلٹوں کی کارروائیوں کا بھی تذکرہ کیا۔
انھوں نے دشمن کے آج کے غلط اندازوں کی وضاحت کے لئے آٹھ سالہ دفاع مقدس دفاع کا حوالہ دیا اور کہا: عراق پر مسلط بعثی حکومت کی جارحیت پر فضائیہ نے تیزرفتار جواب دیا، بری فوج نے مزاحمت کی اور صدام کو شکست دی جبکہ اس کو عالمی طاقتوں کی ہتھیاروں اور معلوماتی مدد حاصل تھی۔
انھوں نے کہا: دشمن کی بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ سازوسامان اور ہتھیاروں کی فراوانی، تنوع اور جدت کے سہارے میدان میں آتے ہیں جبکہ انہیں یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ کچھ چیزیں اور بھی ہیں جو ان ہتھیاروں کو ناکارہ کر دیتی ہیں اور ان کی شکست کا باعث بنتی ہیں۔ ہتھیار خود نہیں چلتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ